کامن ویلتھ گیمز، قومی باکسر محمد وسیم نے سیمی فائنل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز میں قومی باکسر محمد وسیم نے سیمی فائنل جیت کر پاکستان کے لیے ایک اور تمغہ یقینی بنا لیا۔

گلاسکو:) سکاٹ لینڈ کے شہر میں جاری گیمز میں پاکستان کو باکسنگ میں فتح ہوئی۔ باون کلو گرام کیٹگری کے فلائی ویٹ میں محمد وسیم کا گھانا کے عبدالعمر سے مقابلہ ہوا۔ قومی باکسر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ محمد وسیم نے مدمقابل پر خوب مکے برسائے اور تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ محمد وسیم نے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل کھیلنے والے محمد وسیم کے ذریعے پاکستان کو گولڈ یا پھر سلور میڈل یقینی بنا لیا جس سے میڈلز کی تعداد 4 ہو جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.