جرمنی انڈر نائنٹین ٹیم یورپئن چیمپئن شپ کپ جیت لیا –

فاتح عالم جرمنی کو فٹبال میں ایک اور ٹائٹل مل گیا۔ انڈر نائنٹین ٹیم یورپئن چیمپئن شپ کپ جیت لیا۔

بدھاپسٹ: () ہنگری میں شیڈول انڈر نائنٹین یورپئین چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی جرمنی نے اپنے نام کر لیا ہے۔ فیصلہ کن مقابلے میں جونیئر جرمن فٹبالرز نے اپنی فاتح عالم ٹیم کے پیچھے چلتے ہوئے جیت کارنامہ انجام دیا۔ فائنل مقابلہ جرمنی اور پرتگال کی انڈر نائنٹین ٹیموں کے درمیان ہوا۔ جرمن کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفر سے فائنل اور ٹائٹل جیت لیا۔ انتالیسویں منٹ میں مڈ فیلڈر Hany Mukhtar نے واحد گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ پرتگالی ٹیم سخت کوششوں کے باوجود کوئی جوابی حملہ کامیاب نہ بنا سکی۔ جرمن انڈر نائنٹین ٹیم نے اعزازات کی تعداد تین کر لی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.