ٹیسٹ رینکنگ،ڈی ویلیئرز پہلی پوزیشن پر قابض ،مصباح کا ساتواں نمبر

بائولنگ رینکنگ میں بھی ڈیل سٹین سرفہرست،اجمل پانچویں ،آل رائونڈرز میں فیلانڈر نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

لندن () آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کا راج برقرار ہے ۔ جبکہ بلے بازوں میں قومی کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ یونس خان کی 11 ویں پوزیشن برقرار ہے ۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 2 درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین سر فہرست ہیں۔ ۔آسٹریلیا کے ریان ہیرس دوسرے جبکہ قومی سپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ آل رائونڈر کیٹگری میں بھی جنوبی افریقہ کے ، ویرون فینلانڈر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں ۔ جبکہ اس کیٹگری میں کوئی بھی قومی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ۔ –

تبصرے بند ہیں.