کارپٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عبد اللطیف گروپ کی کامیابی ،پرویز سجاد چیئرمین منتخب

30ستمبر کو سالانہ اجلاس سائوتھ اور نارتھ سرکل کے تمام عہدیداروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا

کراچی /لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عبد اللطیف گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ،پرویز سجاد کوچیئرمین منتخب کر لیا گیا ،30ستمبر کو سالانہ اجلاس عام میں تمام عہدیداروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میںامسال چیئرمین کاانتخاب سائوتھ سرکل سے کیا گیا جس میں غیر رسمی نتائج کے مطابق پرویز سجاد چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ سینئر وائس چیئرمین کا انتخاب نارتھ سرکل سے کیا گیا جس میں سینئر رہنما ریاض احمد کو منتخب کیا گیا ، انتخابات میں زاہد نذیر کو سائوتھ سرکل سے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ۔ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام30ستمبر کو لاہور میں مرکزی دفتر میں منعقد ہوگا جبکہ سائوتھ سرکل سے عہدیداربذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دونوں سرکل کے کامیاب عہدیداروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.