کاروباری ہفتے کا اختتام ،روپے کی قدر میں اضافہ

پانچ ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کےدوران روپے کی قدر یورپی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی ۔

کراچی ( ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہفتے کے دوران برطانوی پائونڈ کی قدر روپے کے مقابلے میں دو روپے پندرہ پیسے، یورو کے مقابلے میں ایک روپے چہتر پیسے جبکہ سوئس فرینک کے مقابلے میں ایک روپیہ انچاس پیسے کم ہوئی ۔ تاہم ہفتے کےدوران امریکی ڈالر کی قدر چالیس، آسٹریلوی ڈالر کی قدر تریپن جبکہ کینڈین ڈالر کی قدر میں گیارہ پیسے اضافہ ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.