آسٹریلیا: جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دست بردار ہو گئے

آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا بورڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان جلد کریگا۔

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ بیلی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ بیلی نے دوہزار بارہ میں کیمرون وائٹ کی جگہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔ انکی کپتانی میں آسٹریلیا نے ستائیس میچز کھیلتے ہوئے تیرہ فتوحات سمیٹں۔ بیلی کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ قدم جماتے ہوئے آئندہ ورلڈ کپ سے قبل ایک مستحکم ٹیم بنا سکیں۔ بیلی کے دستبردار ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے قائد کا اعلان جلد کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.