سعودی عرب اوربحرین کے درمیان سمندر پر دوسرے پل کی تعمیر کا معاہدہ –

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاد م الحرمین الشریفین ملک عبداللہ بن عبدالعزیز نے سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والے دوسرے پل کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل 1986 میں پہلے پل کا افتتاح ہوا تھا۔

ریاض (نیٹ نیوز) بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اورسعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں اس نئے پراجیکٹ کی ملک عبداللہ نے منظوری دی ہے۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین نے کہا کہ نئے پل کا نام کنگ حماد کازوے ہو گا اور یہ شمالی بحرین کے علاقے کو سعودی عرب سے ملائے گا۔ یہ معاہدہ خلیجی ریاستوں کے معاشی ، ثقافتی اور معاشرتی تعاون کی ایک مثال ہو گی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں سرحدی سکیورٹی کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس سے پہلے سابق شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے دور میں بحرین اورمملکت کو ملانے کے لئے پہلا پل تعمیر کیا گیا تھا ، جو 1981سے شروع ہو کر 1986میں مکمل ہوا تھا اور اس کا نام کنگ فہد کازوے رکھا گیا تھا۔ اس پل کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے عوام کو تو سہولت ملی ، ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملا۔ –

تبصرے بند ہیں.