لیونارڈو میئر نے ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

فائنل میں ٹاپ سیڈڈ ڈیوڈ فیرر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ،فاتح کھلاڑی نے پہلی بار اے ٹی پی ٹینس ٹائٹل جیتا ہے

ہیمبرگ (سپورٹس ڈیسک ) ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر نے ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر کو اپ سیٹ شکست دے کر ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹ کے سنگلز کے فائنل میں سپین کے سٹار کھلاڑی ڈیوڈ فیرر اور ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر آمنے سامنے ہوئے ۔ فیرر نے پہلے سیٹ میں چھ سات سے شکست کے بعد مقابلے میں شاندار کم بیک کیا ۔ ارجنٹائن کے کھلاڑی نے عالمی نمبر سات ڈیوڈ فیرر کو چھ سات چھ ایک سات چھ سے اپ سیٹ شکست دی ۔ اس فتح کے ساتھ عالمی نمبر 46 لیونارڈو میئر نے اے ٹی پی کیرئیر کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا –

تبصرے بند ہیں.