ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ؛ پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 279 رنز بنا لئے

دبئی: 

پاکستان نے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 279 رنز بنا لئے۔ 

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ بلے باز اظہرعلی اور سمیع اسلم نے پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو 215 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ محمد اسلم 90 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ اظہرعلی نے اپنی سنچری مکمل کرلی اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک 146 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ اسد شفیق بھی ان کے ہمراہ 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.