ترسیلات زر پہلی سہ ماہی میں 26 کروڑ 75 لاکھ ڈالر گھٹ گئیں

کراچی: 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی رقوم میں ستمبر کے دوران بھی کمی آئی جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر 26 کروڑ 75لاکھ ڈالر گھٹ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ (جولائی تا ستمبر) میں 4 ارب 69کروڑ 83لاکھ 10 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جوگزشتہ برس کی اسی مدت میں بھجوائے گئے 4ارب 96کروڑ 58لاکھ 10ہزار ڈالر سے 5.39 فیصدکم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.