ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی ٹاپ 20 میں آمد، 57 درجے ترقی

دبئی: 

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بابراعظم 57 درجے کی چھلانگ لگاکرٹاپ 20 میں شامل ہوگئے، انھیں 15ویں پوزیشن ملی، بیٹنگ میں کپتان اظہرعلی اور سرفراز کا سفر بلندی کی جانب گامزن، بولنگ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی ترقی جبکہ عرفان کو تنزلی کا سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بابراعظم 57 درجے کی چھلانگ لگاکر ٹاپ 20 میں شامل ہوگئے، انھیں 15ویں پوزیشن ملی، کپتان اظہر علی ترقی کے 3 زینے طے کرنے کے بعد 29ویں نمبر پر براجمان ہوگئے، جنوبی افریقی بیٹسمین ریلی روسیو نے ایک ہی جست میں 30 درجے بہتری ملنے پر 32 ویں پوزیشن ہتھیالی، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے 36 ویں پوزیشن پائی، انھیں 2 درجے ترقی ملی۔

تبصرے بند ہیں.