ڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سےڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے۔ہائیکورٹ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے پلاٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔ شہری محمد طارق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے نےتمام ادائیگی کے باوجود الاٹمنٹ منسوخ کردی۔سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے فیز ون اسلام آباد میں نہیں پنڈی میں ہے، عدالتی دائرہ اختیار نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بدقسمتی سےڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے، یہاں سپریم کورٹ بھی ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہی ہے آرمی کوکیاکہیں، سب کو اسلام آباد میں پلاٹ چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.