ڈیوین براوو کا کیچ سال 2014 کی بہترین تصویر قرار

وژڈن نے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور آل رائونڈر ڈیوین براوو کی کیچ لیتے ہوئے تصویر کو سال 2014ء کی بہترین تصویر قرار دیا ہے۔ فوٹو گرافر میتھیو لوئس کی جانب سے یہ تصویر بنگلا دیش میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھینچی گئی۔

سڈنی: (ویب ڈیسک) وژڈن نے سال کی بہترین تصویر کا اعلان کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور آل راﺅنڈرر ڈیوین براوو کی کیچ کیتے ہوئے تصویر کو سال 2014ء کی بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو گرافر میتھیو لوئس کی جانب سے یہ تصویر بنگلا دیش میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھینچی گئی۔ اس تصویر میں براوو ڈائیو لگا کر آسٹریلین بلے باز جیمز فالکنر کا کیچ لے رہے ہیں۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس مقابلے کے منتظمین کو 400 سے زائد بہترین تصاویر موصول ہوئیں جس میں سے گیارہ بہترین تصاویز کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے علاوہ دوسرے اور تیسری نمبر پر آنے والی تصاویر کا بھی انتخاب کیا گیا۔ دوسرے نمبر پر آنے والی فروری 2014ء میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی ہے جس میں تیسرے دن کے اختتام پر کھلاڑی فیلڈ سے واپس لوٹ رہے ہیں۔ تیسر نمبر پر آنے والی تصویر بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کی ہے جس میں بنگلا دیشی کھلاڑی امر القیس اپنی وکٹیں بکھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ اس ایونٹ کے فاتح کو جے پی مورگن سپانسر کی جانب سے دو ہزار پائونڈ کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دونوں رنرز اپ کو ہزار، ہزار اور بقیہ آٹھ فوٹو گرافرز کو 250 پائونڈ دیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.