بنگلا دیش آسان حریف نہیں، کرکٹرز کو بہتری کی ضرورت ہے: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کرکٹرز کے رویے، فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

لاہور:کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ میں ڈسپلن لانا ہوگا۔ کھلاڑیوں کے رویے اور فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ جو پاکستان کے لئے کھیلے گا وہ آگے بھی کھیلتا رہے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میں نے وہی کیا جو پاکستان کے لئے بہتر سمجھا، کسی کی پسند اور ناپسند کا خیال نہیں کیا۔ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری چاہتا ہوں۔ میری نظر میں نئے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔ بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم میں سپرٹ نظر آئے گی۔ تاہم بنگلا دیش کی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھ سکتے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے فاسٹ باؤلرز ہیں۔ ورلڈ کپ میں باؤلرز نے بہت اچھا پرفارم کیا۔ راحت علی اور وہاب ریاض نے اچھی پرفارمنس دکھائی سعید اجمل نے گزشتہ 8 ماہ میں باؤلنگ میں بہت بہتری پیدا کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسکٹ اور اے ٹیم پر نظر ثانی کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اظہر علی بہت عاجز انسان ہیں، اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.