انڈین پریمیر لیگ میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کی گونج

رانجی ٹرافی کی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے رقم کے عوض میچ فکس کرنے کی پیشکش کی، راجھستان رائلز کی طرف سے کھیلنے والے کھلاڑی کا انکشاف

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ راجستھان رائلز کے کھلاڑی نے انکشاف کیا ہے کہ بکیز نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ راجستھان رائلز اور کنگز الیون بنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے آئی پی ایل 2015ء میں دونوں ٹیموں کے ابتدائی میچ سے قبل راجستان رائلز کے ایک کھلاڑی نے بتایا کہ انہیں ان کی رانجی ٹرافی کی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے رقم کے عوض میچ فکس کرنے کی پیشکش کی۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو تصدیق کی کہ گزشتہ ماہ راجھستان رائلز کے تربیتی کیمپ میں شمولیت سے قبل کھلاڑی کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی۔ کھلاڑی نے پیشکش قبول کرنے کے بجائے اس معاملے کے حوالے سے اپنی ٹیم کے اہم حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے بعد ازاں اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو مطلع کیا۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل 2013ء کے دوران راجھستان رائلز کے 3 کھلاڑی سری سانتھ، انکیت چاون اور اجیت چنڈیلا سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس کے جرم میں سری ساتنھ سمیت انکیت شاون پر تاعمر کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.