ڈیوڈ بیکہم کا ریٹائرمنٹ کااعلان

لندن: انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا بیس سالہ کیرئیر میں بیکہم مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے چھ پریمیئرلیگ ٹائٹل، دو ایف اے کپ اورایک یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل حاصل کرچکے ہیں۔ پانچ مئی انیس سو پچہتر کو لندن کے شہرلیٹون اسٹون میں پیدا ہونے والے فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے اپنے کیرئیر کا آغازتئیس ستمبر انیس سو بانوے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے لیگ کپ ٹائی میچ سے کیا وہ پہلے انگلش کھلاڑی ہیں جو چار مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹائٹل جیت چکے ہیں، ڈیوڈ بیکہم مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھ پریمیئرلیگ ٹائٹل، دو ایف اے کپ اور ایک چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جتواچکے ہیں۔ ڈیوڈ بیکہم انیس سو ستانوے میں پی ایف اے ینگ پلیئر آف دی ائیر بھی منتخب ہوئے۔ انگلش فٹبالر مانچسٹر یونائیٹڈ کے علاوہ ریال میڈرڈ، میلان، پرسٹن نارتھ اینڈ، لاس اینجلس گلیکسی اور دیگر کلبز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.