پہلا ون ڈے: پاکستان، اسکاٹ لینڈ آج مدمقابل

ایڈنبرا: پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے د رمیان پہلا ون ڈے میچ آج ایڈن برا میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم چیمپئینزٹرافی کی تیاریوں کا آغازآج اسکاٹ لینڈکیخلا ف ون ڈے میچ سے کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے اتوارکوکھیلا جائیگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہردوبج کرپینتالیس منٹ پرشروع ہوگا۔ گرین شرٹس اسکاٹ لینڈ اورآئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میچزسے چیمپئینزٹرافی کیلئے درست کمبی نیشن تشکیل دینا چاہتی ہے۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روزسخت سردی میں پریکٹس کی۔ گزشتہ روزبادل چھائے رہے اورآج بھی موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اسکاٹ لینڈ اورآئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میچزمیں کھلاڑیوں کومختلف پوزیشنزپرآزمایا جائیگا۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کیخلاف فتح کے خواب دیکھنا شروع کردئیے ہیں۔ نئے کپتان کائل کوئٹزراپن ینئے سفرکا آغازپاکستان جیسی بڑی ٹیم کیخلاف فتح سے کر نا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.