ڈیوٹی کے باعث روئی کی درآمد میں کمی ہو گئی

ملکی پیداوار میں اضافے اور درآمد پر ڈیوٹی کے باعث روئی کی درآمد میں کمی ہو گئی۔

اسلام آباد:  وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں روئی کی درآمد میں تیس فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے اکتوبر تک انتیس ہزار سات سو پینسٹھ میٹرک ٹن روئی دیگر ممالک سے منگوائی گئی جس پر چھ کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ رواں مالی سال کے دوران روئی کی مقامی پیداوار نو اعشاریہ چھ فیصد اضافے سے ایک کروڑ چار لاکھ بیلز رہی۔

تبصرے بند ہیں.