غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مضبوطی

کراچی)سکوک بانڈ کی ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہونے کے بعد غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہونا شروع ہوگیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے سب سے کویتی دینار دو روپے پندرہ پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپیہ اکاون پیسے مضبوط ہوا ۔ برطانوی پاؤنڈ ایک روپیہ بارہ پیسے ، یورو ایک روپیہ تیس پیسے ، سوئس فرانک ایک روپیہ تیرہ پیسے سستا ہوا ۔ آسٹریلوی ڈالرایک روپیہ نوے پیسے اور کینیڈین ڈالر کی قدر ساٹھ پیسے کم ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.