رواں مالی سال کے دوران پرسنل لون کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

جولائی سے اکتوبر کی سہ ماہی کے دوران دس ارب بیاسی کروڑ کے ذاتی قرضے حاصل کئے گئے

کراچی: رواں مالی سال کے دوران پرسنل لون میں اضافہ ہوگیا ، جولائی سے اکتوبر کے دوران دس ارب ، بیاسی کروڑ روپے کے ذاتی قرض حاصل کئے گئے ۔ اسٹیٹ بنک کےاکتوبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق پرسنل لون کا مجموعی حجم تین سو اڑتالیس ارب روپے ہوگیا ، اس دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئےچار ارب روپے کے قرض حاصل کئے گئے ، جس کے بعد مجموعی حجم سڑسٹھ ارب روپے سے بڑھ گیا ، مکانوں کی تعمیر کے لئے حاصل قرضوں کا حجم انتالیس ارب روپے ہوگیا ۔

تبصرے بند ہیں.