اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب یہ متعلقہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہیں یا کالعدم قرار دیتے ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ڈینیئل پرل کیس کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات فطری ہیں۔خیال رہے کہ 2 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی کے اغوا کے بعد قتل کے کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر 18 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے 3 ملزمان کو رہا جبکہ مرکزی ملزم عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال میں قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر امریکا نے عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں اسے ’ہر جگہ دہشت گردی سے متاثر ہونے والے افراد کی توہین‘ قرار دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.