ڈیرہ اسماعیل خان ، کرشنگ میں تاخیر سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ

کٹائی میں تاخیر سے گنے کی فصل سوکھنے لگی ، ملز مالکان فصل منہ مانگے داموں خریدنے کیلئے تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں کرشنگ سیزن میں تاخیر کے باعث کاشتکاروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ، کٹائی میں تاخیر سے گنے کی فصل سوکھنے لگی ہے ۔ 20 نومبر سے پنجاب کی شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے مگر ڈیرہ کی چاروں شوگر ملیں تاحال کرشنگ سیزن میں تاخیر کر کے کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت کو مٹی میں ملاتی نظر آتی ہیں ۔ شوگر ملز انتظامیہ چینی کی قیمتوں میں تو اضافہ چاہتی ہے مگر گنے کے نرخوں میں اضافہ سے گریزاں ہے ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ملز مالکان کا شتکاروں کی محنت کو اپنی کے داموں خریدنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ۔ شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن میں تاخیر پر صوبائی حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ ملک کی زرعی معیشت میں بنیادی کردار ادا کرنے والے کسان کی بہتری کے لئے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں تاہم اس کے لئے کیا عملی اقدامات کیے جاتے ہیں اس کی ایک مثال شوگر مل پر طاری یہ ویرانی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.