حکومتی پابندیوں کے باعث جیولری کی برآمد نہ ہونے کے برابر

حکومتی پابندیوں کے باعث جیولری کی برآمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک صرف 35 لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک بھیجی گئی۔

لاہور: وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران جیولری کی برآمد میں تیرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں تیرہ کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی تھی۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمد سے چھبیس لاکھ ڈالر مالیت کا زر مبادلہ بھی حاصل ہوا۔

تبصرے بند ہیں.