سونے کی فی تولہ قیمت مزید 450 روپے کم ہو گئی

عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت مزید چار سو پچاس روپے کم ہو گئی۔ دو روز میں نرخ ساڑھے آٹھ سو روپے فی تولہ کم ہوئے۔

کراچی: سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت چھیالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے فی تولہ پر آ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو چوراسی روپے کمی سے چالیس ہزار ایک سو ستاون روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چودہ ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت گیارہ سو اڑسٹھ ڈالرفی اونس ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.