ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کا فائنل آج لاہور لائنز اور پشاور پینتھرز کے درمیان ہو

نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والا ٹورنامنٹ کا حتمی معرکہ آج شام سات بجے شروع ہوگا ،دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر امید

کراچی )پاکستان ڈومیسٹک ٹی 20 ٹائٹل کی جنگ کے لیے لاہور لائنز اور پشاور کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شام سات بجے شروع ہو گا ۔ سیمی فائنل میں کامران اکمل کی برق رفتار اننگز نے لائنز کو ملتان ٹائیگرز کے خلاف 9 رنز سے فتح دلائی ، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 77 رنز بنائے ۔ 180 رنز کے تعاقب میں ملتان ٹائیگرز 9 وکٹیں گنوا کر 170 رنز جوڑ سکے ۔ دوسری جانب پشاور پینتھرز نے مضبوط سائیڈ سیالکوٹ سٹالینز کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 رنز سے زیر کیا ۔ سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم پشاور کے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ پر 150 رنز جوڑ سکی ۔ –

تبصرے بند ہیں.