اور اب محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

بھارت میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کھیلنے والی ٹیم لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کے بارے میں امپائرز نے رپورٹ کر دی ہے کہ وہ کھیل کے قوانین کے مطابق نہیں ہے۔

بنگلوروز () محمد حفیظ جو آف سپن باولنگ کرتے ہیں چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز اور ڈولفنز کے بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں باولنگ کرتے ہوئے مشکوک ایکشن کی زد میں آئے ہیں جس کے بارے میں امپائرز کمار دھرنا سینا اور ونیت کلکرنی نے رپورٹ کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے عدنان رسول کا ایکشن بھی سری لنکا کے امپائر دھرما سینا نے مشکوک قرار دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ دھرما سینا کا اپنا ایکشن بھی مشکوک ہوتا تھا جس کی وجہ سے ٹیم سے نکالے گئے ، اور شائد وہ اسی کا بدلہ پاکستانی باولروں سے لے رہے ہیں۔ اسی میچ میں ڈولفنز کے باولر سبرائن کے ایکشن کو بھی امپائرز نے قوانین کے برخلاف قرار دیا ہے۔ لیگ کی پالیسی کے مطابق محمد حفیظ کو وارننگ لسٹ میں رکھا گیا ہے اور وہ کھیل سکتے ہیں لیکن اگر ان کے ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں امپائرز نے دوبارہ رپورٹ کر دی تو وہ اس ٹورنامنٹ اور بی سی سی آئی کے تحت ہونے والے کسی بھی میچ میں باولنگ نہیں کرسکیں گے – 

تبصرے بند ہیں.