کراچی: پشاور پینتھرز نے قومی ٹی 20 کپ جیت لیا

کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور پینتھرز نے لاہور لائنز کو سات وکٹ سے ہرا کر قومی ٹی 20 کپ جیت لیا ہے۔

کراچی: () نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں لاہور لائنز نے مقررہ بیس اورز میں 133 رنز بنائے۔ امام الحق نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران اکمل 4 رنز بنا سکے۔ کپتان اظہر علی نے صرف 16 رنز کا اضافہ کیا۔ جواب میں پشاور پینتھرز کو 43 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔ افتخار احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے جیت آسان ہی نہیں بلکہ یقینی بنا دی۔ وننگ شارٹ کھیلنے والے افتخار احمد 53 رنز بنا کر بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ –

تبصرے بند ہیں.