ڈسپلن کی خلاف ورزی پر یونس خان پاکستان کپ سے باہر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مایہ ناز بلے باز یونس خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے ۔

پاکستان  کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں امپائر سے تلخ کلامی کے بعد ٹورنامنٹ چھوڑ کرجانے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کو شوز کاز نوٹس جاری کردیا جب کہ انہیں پاکستان کپ کے دیگر میچوں میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں یونس خان کو ہدایت دی گئی کہ وہ 7 روز کے اندر اپنا جواب داخل کرائیں۔

تبصرے بند ہیں.