جیک کیلس خود کو جنوبی افریقی کہلاتے ہوئے شرمندگی محسوس کرنے لگے

جوہانسبرگ:  سابق پروٹیز آل رائونڈر جیک کیلس نے ’ٹرانسفورمیشن پالیسی‘ پر تنقید کرتے ہوئے خود کو جنوبی افریقی کہلانے میں شرم محسوس کرنے لگے۔

جیکس کیلس نے حکومت کی ٹرانسفورمیشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے تحت حکومت نے کرکٹ سمیت 4 ملکی اسپورٹس باڈیز کے کم از کم ایک برس تک کسی بھی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، کیلس نے کہا تھا کہ اس صورتحال میں مجھے خود کو ’جنوبی افریقی‘ کہلاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.