ڈرون حملے رکوانا وزیر اعظم کی ذمے داری ہے،بیرسٹر شہزاد
اسلام آباد: ڈرون حملے رکوانا وزیراعظم کی ذمے داری ہے،ہرپاکستانی شہری پرعدلیہ کے فیصلوں کااحترام کرنا لازم ہے اور عدالتوں کاحکم نہ مانناتوہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ ڈرون متاثرین کے وکیل بیرسٹرشہزاد اکبر نے وزیراعظم نوازشریف سے بذریعہ خط ڈرون حملے بند کرانے اور امریکا کی طرف سے پاکستانی مطالبہ نہ ماننے کی صورت میںڈرون گرانے کامطالبہ کیاہے۔ بیرسٹر شہزاد نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ واضح طور پرڈرون حملوںکوہرقیمت پر رکوانے کاحکم دیتا ہے اور پاکستانی آئین و قانون کے مطابق یہ ذمہ داری وزیراعظم پر عائدہوتی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کرے بصورت دیگر وزیراعظم توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوسکتے ہیں۔بیرسٹرشہزاد جمعرات کے روزنیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انکے ہمراہ بڑی تعداد میںمتاثرین ڈرون اور قبائلی عمائدین کریم خان، ملک جلال، نور بہرام، ملک گلابت خان، نذیر احمد اور محمدنوربھی تھے۔متاثرین نے مطالبہ کیاکہ نوازشریف اپنے وعدے پراپنی پہلی تقریر کے مطابق ڈرون فوری بند کرائے۔
تبصرے بند ہیں.