ڈرون حملے بند کرنے سے زیادہ ضروری مل کردہشت گردی ختم کرناہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے نو منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملےبند کرنے سے زیادہ ضروری مل کردہشت گردی ختم کرناہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی نے نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ، ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے جبکہ پاکستان میں ڈرون حملےبند کرنے سے زیادہ ضروری مل کردہشت گردی ختم کرناہے، محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور مشترکہ مفادات سمیت 2 طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر مثبت بات چیت ہورہی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں آگے بڑھا رہے ہیں ، اس لئےیہ بات اہم ہے کہ ہم دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھیں ۔

تبصرے بند ہیں.