جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی صنعتی زون پر مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

سیول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی صنعتی زون پر مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو دونوں ممالک کے درمیان واحد مشترکہ صنعتی زون کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے باضابطہ بات چیت کی پیش کی تھی جسے جنوبی کوریا نے قبول کرلیا، اس صنعتی علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے کام بند کر دیا گیا تھا، شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی کوریا مزاکرات کی پیشکش قبول کرتا ہے تو مارچ کے بعد سے جزیرے میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے بھی اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے دونوں ملکوں کے درمیان واحد مشترکہ صنعتی زون کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے باضابطہ بات چیت کی پیش کی تھی لیکن شمالی کوریا نے اس کو امریکا کا پروپیگنڈا کہہ کر مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک میں حالیہ تناؤ کا آغاز 12 فروری کوشمالی کوریا کے تیسرے جوہری تجربے کے بعد ہوا تھا جس کے بعد سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت کردی تھیں۔ شمالی کوریا نے پابندیوں کے جواب میں امریکا اورجنوبی کوریا کے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جن میں جوہری حملے بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.