ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہلک ہوگن کو اپنی فہرست سے خارج کر دیا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نے کھلاڑی کی تعصب پر مبنی گفتگو سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے

نیویارک () ڈبلیو ڈبلیو ای نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہلک ہوگن کو اپنی فہرست سے خارج کر دیا ۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای نے معروف ریسلر ہلک ہوگن کی تعصب آمیز گفتگو پر مبنی ٹیپ منظرعام پر آنے کے بعد ان کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنی ویب سائٹ سے ہوگن کے متعلق معلومات بھی ہٹا دی ہیں ۔ ہلک ہوگن 1977 سے ریسلنگ کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار اس کھیل کے معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔ ہلک ہوگن نے اپنے طویل کیریئر میں پروفیشنل ریسلر کے طور عالم گیر شہرت حاصل کی ہے ، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.