شکاگو کڈز فٹبال ، پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر ل

قومی ٹیم کو پہلے میچ میں کوسٹاریکا سے شکست ہوئی ، دوسرے میچ میں جی ایف سی مسٹینگز ، تیسرے میں آر بی یونائیٹڈ کو ہرا دیا

شکاگو ( ) شکاگو کڈز فٹ بال کپ: پاکستان سٹریٹ چلڈرن انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے کے لیے کوشاں ، پاکستان نے دو میچوں میں کا میابی حاصل کر لی ۔ پاکستان سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے کڈز انٹرنیشنل شکاگو فٹبال کپ میں 3 میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کرلی ۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں کوسٹاریکا نے صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا ۔ پاکستان نے دوسرے میچ میں جی ایف سی مسٹینگز کو 0-1 جبکہ آر بی یونائیٹڈ کو 2-0 سے شکست دی ۔ دونوں ٹیمیں امریکی انڈر 16 کلب کی ہیں ، دو کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کڈز ٹیم کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہیں ۔ ٹورنا منٹ میں دنیا بھر سے لڑکوں اور لڑکیوں کی تقریباً 200 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 12 ممالک کی 15 انٹرنیشنل ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔ امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان کی ٹیم سٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کی پرفارمنس کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.