کراچی (این این آئی)جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر کی تردید کر دی۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز سے مختلف نیوز چینلز پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ (ڈاکٹر سیمی جمالی) شدید علیل ہیں اور انھیں کورونا ہو گیا ہے مگر یہ مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک ہوں۔
تبصرے بند ہیں.