ڈالر101 رو پے کا ہوکرگزشتہ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی……ڈالر101 رو پے کا ہوکرگزشتہ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا ۔انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 ماہ کی کم ترین سطح 101 روپے کی ہوگئی۔ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے ڈالر مزید 37 پیسے گراوٹ کا شکا ر ہوا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10پیسے کمی کے بعد 101 روپے 50 پیسے میں عوام کیلئے دستیاب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے سکوک بانڈز کی فروخت سے 1 ارب ڈالر موصول ہونے کے علاوہ بینکوں کی جانب سے ڈالر بیچے جانے کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.