ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز جاری کرے، زکریا عثمان

کرا چی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زکر یا عثمان نے کہا کہ ٹر یڈ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈزمیں کے اجرا ءمیں انتہا ئی سر د مہر ی اور تا خیر کا مظاہرہ کر رہی ہے جس سے ملک کا تا جر طبقہ مایوسی کا شکا ر ہو گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن چیمبر جو کہ قومی سطح پر اندرون ملک تجا رتی اور صنعتی پیداواری سر گر میوں اور عالمی منڈ ی میں دو سرے ممالک کے ساتھ باہمی تجا رت اور معا شی تعلقات میں استحکا م اور اضافہ پر بھر پور کا م کر رہا ہے اس کے پیشتر پروجیکٹس میں حکومت کی طر ف سےای ڈی ایف میں فنڈ ز کے اجراء کی منظو ری ہو چکی ہے لیکن پچھلے ایک سال سے ٹی ڈیپ منظورشدہ فنڈز کی فر اہمی میں سست روی سے کام لے رہی ہے

تبصرے بند ہیں.