رواں سال پاکستان اور بھارت کی تجارت کا حجم بڑھ گیا

رواں مالی سال پاکستان اور بھارت کی تجارت کا حجم بڑھ گیا۔ ابتدائی چار ماہ کے دوران دونوں ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت باسٹھ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

کراچی:  اسٹیٹ بنک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت میں ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہوا ۔ اِس دوران پاکستان کی برآمدات بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافے سے تیرہ کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے سات اعشاریہ پانچ فیصد اضافے سے اڑتالیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر مالیت کی اشیاء درآمد کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.