ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، 6 روز میں 10 روپے سے زائد نیچے آگیا

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 63 پیسے سستا ہوکر 228 روپےکا ہو گیا ہے

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 63 پیسے سستا ہوکر 228 روپےکا ہو گیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ 6 روز میں ڈالر 10 روپے 59 پیسے سستا ہوا، ڈالر کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1350 ارب روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے بعد سے پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو گرتی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور پاکستانی روپے کی قدر کومستحکم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.