مریم نواز ایک مرتبہ پھر عمران خان پر برس پڑیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر ایک مرتبہ پھر برس پڑیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جتنی بڑی و سنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیرِ اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.