ڈالر کی تنزلی جاری: انٹربینک میں 217 روپے 97 پیسے پر آگیا

22 ستمبرکو انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 71 پیسے تھا جس کی قیمت میں اب تک 21 روپے 75 پیسے تک کمی ہوچکی ہے

گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے سستا ہوا اور 219 روپے 62 پیسے پر آگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا ہوکر 218 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 95 پیسے سستا ہوکر 217  روپے 97 پیسے کا ہوگا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3  روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔

22 ستمبرکو انٹربینک میں ڈالر  239 روپے 71 پیسے تھا جس کی قیمت  میں اب تک 21 روپے 75 پیسے تک کمی ہوچکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.