کراچی: انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھانوے روپے چھپن پیسے پرپہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ انٹربینک میں روپے کی قدر میں گیارہ پیسے کمی سے ڈالر اٹھانوے روپے چھپن پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ادھراوپن مارکیٹ میں ڈالرننانوے روپے نوے پیسے میں فروخت ہورہاہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی، درآمدی ادائیگیوں کا دباوٴ، ڈالر میں سرمایہ کاری اور غیرملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی،، روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔
تبصرے بند ہیں.