بجٹ 15 جون تک پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا بجٹ دس سے پندرہ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ چارسوپچاس ارب روپے ہوگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر شاہد امجد کی صدارت میں ہوا، جس میں مالی سال کے بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ چار سو پچاس ارب روپے ہوگا جو دس سے پندرہ جون تک پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا کے لئے اٹھارہ ارب جبکہ گلگت بلتستان کے لئے بیس ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز رکھنے کی تجویز زیرغور ہے، ذرائع کے مطابق ایک سو پچیس ارب روپے بیرون ممالک سے حاصل کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.