ڈاؤن ہل ورلڈ چیمپئن شپ، مارکو ڈالاگو نے ٹائٹل جیت لیا

فن لینڈ میں سیزن کی افتتاحی آئس کراس ڈائون ہل ورلڈ چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔ آسٹریا کے مارکو ڈالاگو نے ٹائٹل جیت لیا۔

ہیلسنکی:() فن لینڈ کے علاقے ہیلسنکی میں ڈاؤن ہل ورلڈ چیمپئن شپ کے سیزن کا با قاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی ایونٹ میں چھ ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ ایونٹ میں شرکاء کو دو سو نوے میٹر بلند پہاڑی سے نیچے تیز رفتاری سے اپنی منزل کی طرف بڑھنا تھا۔ آسٹریا کے (Marco Dallago) نے شاندار پُرفارمنس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کینیڈا کے (Scott Croxall) دوسری اور ان کے ہم وطن (Schmitt) تیسری پوزیشن پر رہے۔

تبصرے بند ہیں.