سوچی اولمپکس: افتتاحی تقریب کی ریہرسل میں آتش بازی کا مظاہرہ

سوچی اولمپکس گیمز میں پانچ دن باقی رہ گئے۔ افتتاحی تقریب کی ریہرسل کے لیے ہونیوالی شاندار آتش بازی نے رات کو دن میں تبدیل کر دیا۔

ماسکو:() روس میں سوچی اولمپکس سے کچھ دن پہلے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے لیے آتش بازی اور میوزک کی شاندار ریہرسل کی گئی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کو خوبصورت رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ تقر یب کی ریہرسل دو گھنٹے تک جاری رہی۔ سوچی اولمپکس گیمز کا آغاز سات فروری سے ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر Vladimir Putin نے اس پراجیکٹ کے لیے 50 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.