پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرزکی بھرتی کا شیڈول جاری

پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرزکی بھرتی کا شیڈول جاری، آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

اسلام آباد: (آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری رکھی گئی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس میں صوبہ بھر سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جن میں 500 سب انسپکٹرز (مرد و خواتین) شامل ہیں۔ بھرتی کیلئے امیدواروں کی سہولت کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر کی ہے۔ اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کو مسترد کر دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.