چین کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان سے تباہی،75افراد لاپتہ

چین کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان ووٹپ نے تباہی مچا دی،تین کشتیاں ڈوبنے سے 75 افراد سمندر میں لاپتہ ہو گئے۔ صوبہ ہینن کا شہر سانشا سمندری طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ، تین فشنگ بوٹ سمندر میں ڈوبنے سے پچھتر افراد لاپتہ ہیں۔چین کا صوبہ گوانگ بھی سمندری طوفان سے جزوی متاثر ہوا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق سمندی طوفان کل ویتنام کا رخ کریگا۔

تبصرے بند ہیں.