ہفتہ رفتہ، روپے کی قدر میں کمی کے باعث روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

امریکا میں بارشوں کی پیش گوئیوں کے باعث مجموعی ملکی پیداوار میں متوقع کمی کی اطلاعات کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران نیویارک کاٹن ایکس چینج اور بھارت میں تمام کاٹن زونز میں جاری شدید بارشوں باعث روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاکستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتیں غیر معمولی اضافے کے ساتھ جاری سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 110روپے تک پہنچنے اور پھٹی کی آمد میں غیر متوقع کمی کے باعث روئی اور سوتی دھاگے کی برآمد کے رجحان میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر پاکستان میں روئی کی قیمتیں 300سے 400روپے فی من اضافے کے ساتھ پنجاب میں 7ہزار 400جبکہ سندھ میں 7ہزار 300روپے فی من تک پہنچ گئیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بھی روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارت میں شدید بارشوں کے باعث کپاس کی فصل کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے وہاں کپاس کی نئی فصل کی آمد میں غیر معمولی متوقع تاخیر کے باعث اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے کچھ عرصے قبل اعلان کی گئیں روئی اور سوتی دھاگے کی برآمد پر مراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.