چین کراچی میں بڑی الیکٹرونکس نمائش منعقدکرے گا

کراچی:  چین نے کراچی میں الیکٹرونکس مصنوعات کی بڑی نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو اپریل2017 میں ہوگی۔ چائنا الیکٹرک امپورٹ و ایکسپورٹ کارپوریشن ( سی ای آئی ای سی) کے ذیلی ادارے ’’سی ای سی ایکسپو‘‘ کے صدر شاؤشالن نے گزشتہ روز وفد کے ساتھ کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور کہاکہ اس نمائش میں الیکٹرونکس اشیا، چائنا الیکٹرونکس کارپوریشن کے سیکیورٹی سسٹم اورگھریلو آلات متعارف کرائے جائیں گے، نمائش کونتیجہ خیزبنانے کے لیے چین کے200نمائش کنندگان کوشریک کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.