ویسٹ انڈیز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانوی کرکٹرہلاک

ٹرینیڈاڈ: برطانوی نوجوان کرکٹر ایڈریان سینٹ جون ڈاکوؤں کے موبائل چھیننے پر مزاحمت کے دوران ان کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے جب کہ ویسٹ انڈیز کے شہرت یافتہ کھلاڑی کرس گیل نے ان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گیل اکیڈمی کی جانب سے کھیلنے والے سینٹ جون اپنی گاڑی میں ویسٹ انڈیز کے علاقے رٹرینیڈاڈ سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے جیسے ہی ایک شخص کی جانب سے لفٹ لینے کے اشارے پر ے گاڑی روکی تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ انہیں لوٹنے کی کوشش کی تاہم سینٹ جون نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.